8 Skills Required for Remote Jobs in 2023

The world of work is changing rapidly, and the skills required for remote jobs are evolving as well. In order to stay ahead of the curve, it...

Distance Education in Pakistan (Urdu)

دیہات، تعلیم ، فاصلاتی تعلیم اور پاکستان
 پاکستان میں تعلیم کی شرح بہت کم ہے بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ایک وجہ تو "تعلیمی سہولیات کا نہ ہونا" بھی ہے۔ ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن کو سہولتیں میسر ہیں مگر وہ پڑھنا نہیں چاہتے اور جو پڑھنا چاھتے ہیں ان کو سہولتیں میسر نیں ہیں۔ پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے۔ جہاں لوگ کھیتی باڑی کر کے یا مویشی پال کر گزر بسر کرتے ہیں اور ان کاموں میں دن بھر گزر جاتا ہے اور وہ ریگولر سکولوں میں نیں جا سکتے اور سکول بھی دور دور واقع ہیں۔ اگر قریب میں پرائیویٹ ادارے ہیں تو ان کی فیسیں صرف ماہانہ آمدنی والے ہی ادا کر سکتے ہیں، وہ لوگ ہرگز نہیں جو چھے مہینے بعد فصل اٹھاتے ہیں۔ لڑکیوں کی صورتِ حال بالکل مختلف ہے۔ اول تو لڑکیوں کو پڑھایا ہی نیں جاتا! اگر کوئی خوش قسمتی سے پڑھے بھی تو چند جماعتیں۔۔۔۔۔۔۔جو مزید پڑھنا چاہیں ان کو سکول لے جانے اور واپس لانے کیلئے کوئی بھائی یا باپ راضی نہیں ہوتا، یا وہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
میرے پاس ان کا حل موجود ہے اور وہ ہے
فاصلاتی تعلیم!
اب آپ یہ کہیں گے کہ یہ کوئی نیا حل تو نہیں ہے پہلے بھی تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ہاں! یہ بات سچ ہے مگر وہ ایک یونیورسٹی پاکستان کی ستر سے اسی فیصد آبادی کی ضروریات کیسے پوری کرے؟۔۔۔۔اور اس میں بعض شعبہ جات ایسے بھی ہیں جن میں دو دو سال داخلے نیں ہوتے۔ کیونکہ طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تو آپ کہیں گے کہ قائدِاعظم اوپن یونیورسٹی بنا دیں؟۔۔۔۔جی بنا دیں تو کیا ہی بات ہو! اگر نہ بھی بنائیں تو اگلی بات تو سن لیں۔۔۔جتنی بھی یونیورسٹیاں ہیں پاکستان میں، سب کی سب میں ایک الگ حصہ یا شعبہ ہونا چاہیے فاصلاتی تعلیم کا۔ اور اس کا نظام بالکل اوپن یونیورسٹی کی طرح ہو۔تاکہ جو بھی خواہشمند طلبہ یا طالبات ہوں، داخلہ لے سکیں اور تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس کے بہت سے فائدے ہوں گے، مطلب چھے مہینے کا سمسٹر ہوتا ہے اور دیہاتوں میں چھے مہینے بعد پیسہ آتا ہے۔ اور وہ والدین جو روزانہ بچیوں کی خدمت داری نیں کر سکتے، چھے مہینے میں چند (پرچوں والے) دن تو انکے ساتھ جا سکتے ہیں۔ اور میرا یہ ایمان ہے کہ اس سے تعلیمی شرح ایسے بڑھے گی جیسے گرمیوں میں بجلی کی مانگ
This post was made in urdu using Seraiki Editor provided by http://www.wasaib.com/